Wednesday, July 25, 2018

’’پارٹی مشاورت سے جلد لائحہ عمل بنائیں گے‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ پارٹی کی مشاورت سے فارم 45 کے مطابق نتائج نہ ملنے پر جلد لائحہ عمل بنائیں گے۔
خورشیدشاہ نے آج منعقد ہونے والے انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی، الیکشن نتائج کے حوالے سے اہداف حاصل نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن سے 2مرتبہ، ڈی آر او سے 4مرتبہ فارم 45 کے لیے بات کی، تاہم فارم 45جاری نہ کرنے سے الیکشن پر شکوک و شبہات بڑھ گئے۔
خورشیدشاہ کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں کو فارم 45 جاری کیا جائے، فارم 45 کو پارٹی کے ایجنٹ کے سامنے بنا کر دیا جائے،فارم45 نہ دیاگیاتوالیکشن پرشکوک وشبہات اٹھیں گےے۔
پی پی پی رہنما نے الزام عائد کیا کہ ہم پر حملہ ہوا، ہماری گاڑی پر فائرنگ کی گئی، بلٹ پروف گاڑی تھی اس لیے نکل آئے،پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کےبعد غیر متعلقہ افراد پہنچے۔
خورشیدشاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس میں صورت حال کا جائزہ لیں گے۔
https://jang.com.pk/news/525792

No comments: