چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔
بلاول بھٹو نے این اے200 لاڑکانہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرےگی۔
بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دن دہشتگرد دھماکے ملک اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ بلاول نے شہدا کے خاندانوں سے ہمدردی اور یکجیہتی کا اظہار کیا ہے۔
بلاول نے یہ بھی کہا کہ قوم آج دہشتگردی کے خلاف اپنا فیصلہ ووٹ کی طاقت سے دے۔ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران ہونے والے تمام پرتشدد واقعات کی مذمت بھی کی۔
اس کے علاوہ لاڑکانہ میں میڈیا کو پولنگ اسٹیشن کےاندر نہ آنے پر بلاول بھٹو نے نوٹس لیا ہے۔
بلاول نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ انہوں نے ووٹ ڈال دیا اور ہر ووٹ اہمیت رکھتا ہے۔
بلاول کے ساتھ ساتھ ان کی دونوں بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے بھی نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
No comments:
Post a Comment