Friday, June 10, 2022

Music Video - mujh se pehli si muhabbat mere mehboob.... madam noor jehan

Video Report - Foreign Office Spokesperson's Press Briefing at Ministry of Foreign Affairs, Islamabad.

#Pakistan - Child marriage

Despite several laws prohibiting child marriages, the menace of child marriage is still running rampant in society. The Child Marriage Restraint Act 1929 placed responsibility on three categories i.e. contracting party, promoter of the marriage and guardians or parents. The contracting party or male adult above 18 years of age and those who perform, conduct, or direct any child marriage are all liable to punishment. Also, the parent or guardian of a minor who contracts the child marriage is liable to punishment. Unfortunately, however, these laws are seldom followed especially in the rural areas of the country.
Due to high poverty and low literacy, families see early marriage as a safety net for their daughters. Some families even take money from men wanting to marry their underage daughters. In many cases, young girls are married to even settle tribal disputes, property feuds, etc. Other reasons for child marriages include local customs and traditions. The earlier the girls get married, the more children they are likely to bear, which contributes to overpopulation. Also, girls are faced with severe health risks such as anaemia, hormonal disorders, complications in pregnancy, and malnutrition because girls undergoing growth cannot keep themselves and their babies healthy. Most young brides are uneducated and at higher risk of facing domestic violence because they have limited options to earn and cannot escape abusive marriages. Also, younger mothers are more likely to struggle with the upbringing of their children.
To address the issue of child marriages, local government bodies should ensure that the laws are implemented in both letter and spirit. The provision of CNIC should be made mandatory for the registration of marriages. Also, a widespread campaign can help raise awareness about the harmful impact of child marriages. Importantly, secondary education must be made compulsory, and girls should be given access to the necessary resources and funds to secure their futures.
https://www.pakistantoday.com.pk/2022/06/10/child-marriage/

Imran Khan and his destructive populist politics dangerous for Pakistan’s security

BY ZAHID HUSSAIN
Imran Khan is critical of the military leadership not because he wants the establishment to be out of politics but because he is upset at being abandoned.
THERE was an element of inevitability about Imran Khan’s outburst against the security establishment. He feels dejected at being left midstream without the prop he had become so used to. He now blames his former patrons for all that had gone wrong with his rule.
During a recent interview, he indicated he had responsibility but without full power. In the same breath, he lamented that the establishment did not do anything to thwart the ‘foreign conspiracy’ against his government as the latter decided to stay neutral in the fray. The former prime minister also warned that the country could “break up into three parts” if the establishment did not take the right decisions. He went further, presenting an even grimmer scenario of its nuclear facilities being removed in the event of an economic collapse.
Such reckless statements by a former prime minister raise serious concerns about his motives. He would prefer military intervention to the political process taking its own course. His destructive populist politics is extremely dangerous not only for democracy but also for national security.
His tenor has become increasingly blunt after his party’s failed attempt on May 25 to storm the capital and to force the new government to call early elections. In his no-holds-barred speeches, the former prime minister has had his guns trained on the security establishment. He is now even implying that the establishment has been part of what he describes as a foreign conspiracy of regime change. All those remarks by the former prime minister seem full of contradictions. Imran Khan is critical of the military leadership not because he wants the establishment to be out of politics but because he is upset at being abandoned. The campaign by PTI supporters against the establishment manifests the same sentiment. They are unhappy with the breaking of the hybrid arrangement that provided the critical pivot around which the Imran Khan government had endured. Once establishment loyalists, they are now shouting betrayal. It’s certainly a new phenomenon in Pakistani politics and a dangerous one too. More serious is their designation of favourite generals. Such a campaign is unprecedented.
Indeed, it’s not the first time that the establishment has been under attack. Practically all civilian governments over the past three decades have blamed the security agencies for their ouster and criticised their machinations. The imprint of the establishment on every political change has been visible. In fact, the military has continued to cast its shadow over the country’s political landscape even when it has not been directly in power.
It’s also true that the involvement of the security establishment has been one of the major reasons for the political instability that has weakened the democratic political process in the country. The rise of Imran Khan’s political fortunes owed itself to the political engineering carried out by the establishment. The cricketer-turned-politician was projected as the last best hope that could deliver the promised change. It was the first experiment in what is described as real hybrid rule in the country. A coalition of disparate political groups was built up to provide support to Imran Khan to form the government. For the first three years, the hybrid arrangement worked well with the imprint of the security establishment all over. In fact, the establishment repeatedly bailed out the government from crises within the ruling coalition and outside.
Imran Khan had then been all praise for the military leadership. Described as a ‘democratic general’, Gen Bajwa was given a three-year extension in office. Imran Khan then had no complaints that he had no power. In fact, he would boast of being on the same page with the establishment.
All was going well until cracks in the hybrid arrangement started emerging last year. The trigger may have been the differences over the appointment of the ISI chief but there were also other issues that together led to the breakdown of the relationship. Beside governance issues, it was the erratic handling of foreign policy that caused further estrangement. Khan’s refusal to work within the parliamentary system and sit with the opposition on critical national issues had increased his government’s dependence on the security establishment.
https://theprint.in/opinion/imran-khan-and-his-destructive-populist-politics-dangerous-for-pakistans-security/991126/

کیا پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہو رہی ہے؟



پاکستان میں ہونے والی مختلف مردم شماریوں میں متضاد اعداد و شمار ملتے ہیں جب کہ نادرا کا ڈیٹا کچھ اور کہانی سناتا ہے۔


پاکستان میں اگرچہ غالب اکثریت کا تعلق اسلام سے ہے تاہم تقریباً ساڑھے تین فیصد آبادی دیگر مذاہب کے ماننے والوں پر مشتمل ہے اور ملک میں جب بھی مردم شماری ہوتی ہے چھوٹے صوبوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو بھی اس کے نتائج پر شدید تحفظات ہوتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے گذشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں پاکستان کی آبادی کو 22 کی بجائے 30 کروڑ کہا ہے۔ ایم کیو ایم بھی کراچی، حیدر آباد اور سکھر جیسے گنجان آباد شہروں کی مردم شماری کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتی۔ ایک مفروضہ یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ پاکستان نے عالمی اداروں کے جتنے فنڈز آبادی میں اضافے کی شرح کو کم کرنے کے لیے حاصل کیے ان کا درست استعمال نہیں ہوا جس کی وجہ سے آبادی میں اضافے کی شرح کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے۔ اب عالمی سبکی سے بچنے کے لیے آبادی کو کم ظاہر کرنا اس کی مجبوری ہے۔

ایک رائے یہ بھی ہے کہ صوبوں میں وسائل کی تقسیم آبادی کے تناسب سے ہوتی ہے، آبادی کے تناسب سے ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں میں اضافہ ہوتا ہے اس لیے اشرافیہ سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے آبادی کم یا زیادہ دکھاتی ہے۔ اسی پس منظر میں 2017 کی مردم شماری کے نتائج پاکستان کی تاریخ کے متنازع ترین نتائج تھے جنہیں چھوٹے صوبوں اور اقلیتوں دونوں نے تسلیم نہیں کیا، جس کی وجہ سے سابق حکومت نے اگست میں پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا اعلان کر رکھا تھا۔

کیا پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہو رہی ہے؟

اس کا جواب دینے سے پہلے ہمیں پچھلی تین مردم شماریوں میں مسلمانوں اور اقلیتوں کی آبادی میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھنا ہو گا۔

مثال کے طور پر 1981 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں مسلمانوں کی آبادی آٹھ کروڑ 14 لاکھ تھی جو کل آبادی کا 96.68 فیصد تھے۔ 1998 میں مسلمانوں کی آبادی 2.67 فیصد اضافے کے ساتھ 12 کروڑ 74لاکھ ہو گئی۔ یہی آبادی 2017 کی مردم شماری میں2.48 فیصد اضافے کے ساتھ 20 کروڑ تین لاکھ ہو گئی۔ 1981 سے 1998 کے دوران 17 برسوں میں مسلمانوں کی آبادی میں 56.45 اضافہ ہوا جبکہ اگلے 19 برسوں میں 2017 تک اس میں 59.30 فیصد اضافہ ہوا۔

مسیحی آبادی جو 1981 میں 13 لاکھ تھی وہ کل آبادی کا 1.55 فیصد تھی، 1998 میں 2.81 فیصد اضافے کے ساتھ 20 لاکھ نو ہزار ہو گئی۔ 2017 کی مردم شماری میں مسیحیوں کی آبادی میں اضافے کی شرح 1.21 فیصد ظاہر کی گئی اور ان کی مجموعی آبادی 20 لاکھ 64 ہزار بتائی گئی جبکہ اسی عرصے میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.48 تھی۔

1981 سے 1998 کے دوران مسیحی آبادی میں اضافے کی شرح 60.31 فیصد یعنی آٹھ لاکھ جبکہ 1998 سے 2017 تک یہ شرح کم ہو کر 25.71 فیصد ہو گئی اور ان 19 سالوں میں مسیحی آبادی میں صرف پانچ لاکھ 50 ہزار کا اضافہ دکھایا گیا۔

ہندو آبادی کی بھی کم و بیش یہی صورت حال ہے۔ 1981 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ہندوؤں کی آبادی 12 لاکھ 80ہزار تھی جو کل آبادی کا 1.55 فیصد تھے۔ 1998 میں 2.98فیصد اضافے کے ساتھ ان کی آبادی 20 لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔ 2017 میں ہندو آبادی 2.85 فیصد اضافے کے بعد 36 لاکھ ہو گئی۔ 1981 سے 1998 کے دوران 64.84 فیصد یعنی آٹھ لاکھ 30 ہزار کا اضافہ ہوا۔ اگلے 19برس میں2017 تک ہندو آبادی میں اضافے کی شرح 70.62 فیصد رہی اور وہ مجموعی آبادی کا 1.48 فیصد ہو گئے۔

ہندوؤں کی نچلی ذاتیں جنہیں ’شیڈولڈ کاسٹ‘ کہا جاتا ہے انہیں 1981 کی مردم شماری میں ہندوؤں کے ساتھ ہی شمار کیا جاتا تھا مگر 1998 کی مردم شماری میں جب انہیں الگ شمار کیا گیا تو ان کی آبادی تین لاکھ 30 ہزار تھی جو 2017 میں 157.58 فیصد اضافے کے بعد نو لاکھ ہو گئی۔

احمدی جو 1981 کی مردم شماری میں پاکستان کی کل آبادی کا 0.12 فیصد تھے اور ان کی آبادی ایک لاکھ تھی، 1998 میں ان کی آبادی 6.24 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 90  ہزار ہو گئی جبکہ 2017 میں یہ کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار رہ گئے۔ اس طرح ان 17 برس کے دوران ان کی آبادی میں منفی2.30 فیصد کمی واقع ہو گئی۔ 1998 سے 2017 کے درمیان احمدی آبادی میں 90 ہزار کی کمی ہوئی۔

جہاں تک دوسرے مذاہب یعنی سکھ، بدھ مت، پارسی وغیرہ کا تعلق ہے ان کی آبادی 1981 میں ایک لاکھ دس ہزار تھی جو 1998میں بڑھنے کی بجائے کم ہو کر ایک لاکھ رہ گئی۔ لیکن 2017 تک اس میں مزید کمی ہوئی اور یہ کم ہو کر 40 ہزار رہ گئی۔ 1981 سے 1998 تک ان مذاہب کے ماننے والوں کی آبادی میں کمی کی شرح 9.09 فیصد تھی جو اگلے 17 برس میں 60 فیصد تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے میں پاکستان کی مسلمان آبادی میں اضافے کا تناسب دیکھا جائے تو 1981 سے 1998 تک ان کی آبادی میں اضافے کی شرح 45.98 فیصد اور 1998 سے 2017 کے درمیان 72.93 فیصد رہی۔

اقلیتی آبادی میں ابہام کیوں ہے؟

سینٹر فار سوشل جسٹس کی ایک رپورٹ کے مطابق اقلیتوں کی آبادی کے اعداد و شمار کافی الجھاؤ پر مبنی ہیں۔ مثال کے طور پاکستان میں اقلیتوں کی مجموعی آبادی میں مسیحی 1981 میں 47 فیصد تھے جو 2017 میں کم ہو کر 36 فیصد رہ گئے۔ اسی طرح ہندو جو اقلیتوں میں 46 فیصد تھے وہ2017 میں 49 فیصد ہو گئے۔ اسی عرصے میں احمدی چار فیصد سے کم ہو کر دو فیصد ہو گئے۔ شیڈولڈ کاسٹ بڑھ کر 12 فیصد اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی تعداد تین فیصد سے کم ہو کر ایک فیصد رہ گئی۔

کرسچیئن سٹڈی سینٹر راولپنڈی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جینی فر جگ جیون نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا: ’پاکستان کے ہر شہری کا حق ہے کہ اسے قومی مردم شماری میں شمار کیا جائے، بعد میں اسی بنیاد پر وسائل کی تقسیم ہوتی ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کی نمائندگی کا تعین ہوتا ہے۔ پاکستان کی اقلیتیں جو اہم سٹیک ہولڈر ہیں، وہ یہ سمجھتی ہیں کہ قومی سطح پر ان کی نمائندگی ان کی آبادی کے تناسب سے نہیں ہے۔ اگر مردم شماری درست ہو گی تو جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا اور ادارے مضبوط ہوں گے۔‘

سینٹر فار سوشل جسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر جیکب نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’چونکہ چھٹی مردم شماری کے نتائج متنازع ہو گئے تھے اس لیے مردم شماری کے وقت تمام سٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے۔ اسی طرح ڈیٹا پروسیسنگ میں رازداری کا کلچر ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ مردم شماری کے نتائج کو یونین کونسل سطح پر بھی جاری کیا جائے تاکہ عوام کا سرکاری اعداد و شمار پر اعتماد بڑھے اور بالخصوص اقلیتوں کو جو تحفظات ہیں ان کا خاتمہ ہو سکے۔‘                                                                                 1981 کی مردم شماری کے مطابق مسلمان کل آبادی کا 96.68 فیصد تھے۔ اس تناسب سے 17 برس میں ان کی آبادی میں غالب حصے کو دیکھتے ہوئے ان کی آبادی میں بھی زیادہ اضافہ ہونا چاہیے تھا مگر 1998 کی مردم شماری میں ان کی آبادی پاکستان کی کل آبادی کا 96.28 فیصد رہ گئی۔

لیکن اگلے 19 برسوں میں یعنی 2017 میں آبادی میں ان کا تناسب ایک بار پھر بڑھ گیا اور یہ 96.47 فیصد ہو گیا۔ یہی ابہام اقلیتی آبادی میں بھی موجود ہے۔ 1981 کی مردم شماری میں اقلیتیں پاکستان کی کل آبادی کا 3.32 فیصد تھیں جو 1998 میں بڑھ کر 3.83فیصد ہو گئیں لیکن اگلے 19 برسوں یعنی2017 میں ان کی آبادی میں یہ شرح کم ہو کر 3.52 فیصد رہ گئی۔

نادرا کا ڈیٹا کیا کہتا ہے؟

نادرا کے مارچ 2022 کے ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کی 17 اقسام ہیں، جن میں مسیحی آبادی 2642048 نفوس، ہندو 3595256، احمدی 191737، شیڈولڈ کاسٹ 849614 اور دیگر مذاہب 43253 نفوس پر مشتمل ہیں۔

جن میں سکھوں کی تعداد 7413، بہائی مذہب کے ماننے والوں کی تعداد 14537، پارسیوں کی تعداد 3917، بدھ مت کے ماننے والوں کی تعداد 1787، یہودی 812، چائینیز فوک 1115 افریقن ایتھنک 1418، ایتھیئسٹ 1346 کیلاشی 1522، مذہب کے نہ ماننے والے 781، شنٹو ازم 628، سپرٹ ازم 95، جین مت چھ فیصد اور تاؤ ازم کے ماننے والوں کی تعداد 73 ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ظفر اللہ خان نے انڈیپنڈنٹ اردو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’نادرا کے ڈیٹا کو اگر ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے استعمال کیا گیا تو وہ بھی متنازع ہو جائے گا، کیونکہ لاکھوں لوگ اپنے روزگار کے لیے دوسرے شہروں یا ممالک میں رہائش پذیر ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا انہیں عارضی پتے پر شمار کیا جائے گا یا مستقل پتے پر، کیونکہ مردم شماری کا پہلا تقاضا خانہ شماری ہے کہ اس وقت اس گھر میں کتنے لوگ رہائش پذیر ہیں۔‘

انہوں نے کہا: ’اقلیتوں کو اس لیے بھی تحفظات زیادہ ہیں کہ مردم شماری کا فارم ہی مبہم ہے اس میں بہت سی اقلیتوں کا نام ہی نہیں ہے۔ جہاں تک احمدیوں کی آبادی کم ہونے کا تعلق ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے اپنی شناخت خفیہ رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن دوسری اقلیتوں کی آبادی میں کمی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ’کم بچے خوشحال گھرانہ‘ پر مسلمانوں کی نسبت زیادہ یقین رکھتے ہوں۔ لیکن بہرحال اس رجحان کی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔‘

https://www.independenturdu.com/node/104916