Monday, February 21, 2022

Music Video - Billy Joel - We Didn't Start the Fire

Video - 'Mind-blowing': CNN reporter reacts to President's Day confusion

Video - #Ukraine #Russia #Putin Putin orders Russian troops into Ukraine separatist regions

Video Report - Vladimir Putin signs decree to recognise breakaway #Ukraine regions as independent states

Video Report - Putin makes a statement following the Security Council meeting on Donbass recognition

Video - Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari addresses workers convention at Lawari House, Peshawar

Video - Chairman PPP Bilawal Bhutto Zardari addresses a press conference at Bacha Khan Markaz, Peshawar

پی ٹی آئی کے وزرائے بنی گالہ سے گالیوں کا ناشتہ کرکے میڈیا پر آتے ہیں اور پھر اپنا غصہ حزب اختلاف پر نکالتے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی

  پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر شفقت محمود کی طرف سے صدر آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وزرائے بنی گالہ سے گالیوں کا ناشتہ کرکے میڈیا پر آتے ہیں اور پھر اپنا غصہ حزب اختلاف پر نکالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور شفقت محمود جیسے سیاسی خانہ بدوش اپنے مستقبل کی فکر کریں۔ یہ تاریخ کا انتقام ہے کہ شفقت محمود اور شاہ محمود قریشی شہباز گل بن گئے ہیں۔ شفقت محمود کارکردگی دکھانے کے لئے پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں کیونکہ وہ عمران خان کی طرف سے دئیے جانے والے کارکردگی سرٹیفکیٹ میں شامل نہیں تھے۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26320/

عوام کو مشکلات سے نجات دلوانے کے لئے 27فروری کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا، ترجمان چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، ذوالفقار علی بدر

 چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ عوام کو مشکلات سے نجات دلوانے کے لئے 27فروری کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا، بیروزگاری، مہنگائی اور عوام کی معاشی بدحالی کے خلاف جنگ شروع ہو چکی ہے۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیمی معیار کے مطابق روزگار ملنا ان کا حق ہے۔ آج والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے فکرمند ہیں۔ غریب نہ ادویات خرید سکتا ہے اور نہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دے سکتا ہے۔ ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان ، تعلیم، صحت اور سب کو کام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی قسمت یہ نہیں لکھا کہ ان کے بچے کچرے کے ڈھیر سے روٹی تلاش کرتے رہیں۔ آج نوجوان ڈگریاں لے کر روزگار کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ انشااللہ جلد عوام کی مشکلات ختم ہوں گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26320/

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیکا اور الیکشن ایکٹ ترامیمی آرڈیننس کو مسترد کر دیا

 کراچی / اسلام آباد (21 فروری 2022) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ مذکورہ متنازعہ ترامیمی آرڈینس کا نفاذ عمران خان کی جانب سے اپنی نااہلی، نالائقی اور جرائم کی پردہ پوشی کی ناکام کوشش ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین ہر شہری کو حکومتی کارکردگی پر اپنی رائے قائم کرنے اور اس کے اظہار کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں کی روکتھام کی آڑ میں آزادیِ اظہار و صحافت کو قید کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فیک نیوز مافیا کے سب سے بڑے سرغنہ بذاتِ خود خان صاحب ہیں۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پیکا اور الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے خلاف ان کی جماعت ہر فورم پر مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آزادیِ اظہار اور صحافت کا گلا دبانے سے باز آجائے، متنازعہ آرڈیننس کو فوری طور واپس لیا جائے۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26324/