Friday, July 14, 2017

مہذب معاشرے کے لئے خواتین کی عزت اور احترام ضروری ہے۔بلاول بھٹو زرداری چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی






پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ز رداری نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے کے لئے خواتین کی عزت اور احترام ضروری ہے۔ آمرانہ دور میں خواتین پر تشدد اور انہیں جیل میں قید کیا گیا۔ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے خواتین کا شاندان کردار رہا ہے۔ پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کے ایک وفد جس میں صدر مسز ثمینہ گھرکی، نائب صدر ناصرہ جاوید میو اور جنرل سیکریٹری نرگس فیض ملک پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو فخر ہے کہ مادر عوام بیگم نصرت بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت ا ور آئین کی بحالی کے لئے تاریخی اور بے مثال جدوجہدکی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر شہید اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی بہادری اور جدوجہد پارٹی کے لئے مشعل راہ ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو باوقار مقام دلوانا پارٹی کا منشور اور مقصد ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اس مقصد کے لئے شروع کیا کہ ریاست کے ثمرات غریب ماﺅں بہنوں تک پہنچیں۔ پاکستان پیپلزپارٹ کی حکومت نے خواتین پر تشدد اور انہیں ہراساں کرنے کے خلاف موثر قانون سازی کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے خواتین عہدیداروں کو ہدایت کی کہ پارٹی کو مضبوط کریں اور ممبر سازی پر توجہ دیں۔ مستقبل میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ضمنی انتخابات میں خواتین نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری آپ کے ساتھ ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کا پاکستان بنانے کے لئے جہاں خواتین کی عزت اور احترام کے ساتھ ساتھ ریاست میں اہم مقام حاصل ہو کے لئے ضروری ہے کہ شعبہ خواتین اہم کردار ادا کرے۔ درایں اثناءچیئرمین پیپلزپارٹی سے آج سینیٹر سحر کامران، چوہدری یاسین، سید میر محمد ، نجم دین خان سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں نے ملاقاتین کیں۔

https://mediacellppp.wordpress.com/

No comments: