Sunday, February 27, 2022

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مزار قائد سے شروع ہونے والے عوامی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل، جلوس کئی کلومیٹر تک طویل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مزار قائد سے شروع ہونے والے عوامی مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل تھیں اور جلوس کئی کلومیٹر تک طویل تھا۔ شاہراہ فیصل، ناتھا خان، سٹارگیٹ، ملیر ہالٹ، ملیر15قائدآباد، شاہ لطیف ٹاﺅن، بھینس کالونی موڑ، رزاق آباد ، اسٹیل ملز، گلشن حدید میں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ عوامی مارچ جیسے ہی ملیر میں داخل ہوا تو سڑک کے دونوں کناروں پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کا والہانہ استقبال کیا جبکہ عمارتوں پر کھڑی خواتین اور بچوں نے ان پر پھول نچھاور کئے۔

 کراچی کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیسے ٹھٹھہ میں داخل ہوئے تو گھگھر پھاٹک، ڈھابے جی، گھارو، گجو، مکلی سے ٹھٹھہ تک عوام کا سمندر امڈ آیا۔ خواتین روایتی رقص اور جھومر ڈال کر چیئرمین پیپلز پارٹی کی آمد پر خوشی کا اظہار کر رہی تھیں۔ سجاول میں بھی چیئرمین پی پی پی کا شہریوں کی طرف سے تاریخی استقبال کیا گیا اور خواتین کی بڑی تعداد نے شہر کی مرکزی شاہراہ پر ان کا خطاب سنا۔ میرپور بٹھورو، جاتی، دوڑ، ٹھارو شاہ، شاہ بندر اور دیگر قصبوں سے آئے ہوئے جیالے اور شہری صبح سے سجاول شہر میں اپنے چیئرمین کے استقبال کے لئے موجود تھے۔ 

ٹھٹھہ شہر پیپلزپارٹی کے پرچموں، تصویروں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مارچ کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ تقریباً سات کلومیٹر تک ان کے جلوس کی گاڑیاںتھیں۔


https://www.ppp.org.pk/pr/26374/

 

No comments: