پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو پوری دنیا میں پاکستان کے لیے باعث
شرمندگی قرار دے دیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آج بجٹ سیشن کا تیسرا دن بھی ضائع کردیا گیا۔
انھوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ اب یہ معاملہ پوری دنیا میں شرمندگی کی وجہ بن رہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز بھی سلیکٹڈ حکومت اور سلیکٹڈ اسپیکر کے رویے اور نااہلی پر شرمندہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو معیشت، خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم معاملات پر پاکستان کے لیے فیصلے کرتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment