پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری کی جانب سے عورت مارچ کی حمایت کی گئی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے عورت مارچ کی حمایت کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ خواتین مارچ کو تحفظ اورسہولیات فراہم کی جائیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے اور پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ضمانت ہے، پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے۔
انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی۔
آصف علی زرداری کا اپنی بیٹیوں سے متعلق کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری خواتین کی آواز اور طاقت ہیں۔
انہوں نے عورت مارچ کی حمایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ خواتین کو کمزور اور کم ترسمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی، معاشرے میں خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔
No comments:
Post a Comment