Wednesday, October 23, 2019

سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی کو گرا کر عوامی حکومت لائیں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی حکومت لائیں گے اور کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے۔
اسلام کوٹ میں جلسے سے خطاب میں پی پی چیئرمین نے کہاکہ وہ عمران خان اور ان کے سہولت کاروں کو گرانے کے لیے نکلے ہیں کیونکہ جمہوریت بھی خطرے میں ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان سندھ کےدشمن ہیں اوریہ ستارے والےبھی دھرتی کے غدارہیں ،حکومت کے خلاف احتجاج کا یہ سلسلہ کشمیر تک جائے گا۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ تھر میں ستارے پر الیکشن لڑنے والے کٹھ پتلی سیاستدان عمران خان سے وزارتیں لیتے ہیں اور عوام کے حقوق پر سودے بازی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی خان امیر وں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف پہنچارہے ہیں ،یہ ظالم حکومت عوام اور غریب دشمن ہے،جو پاکستانیوں کا خون چوس رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس عوام دشمن کٹھ پتلی حکومت نے ملکی معیشت کا برا حال کردیا ہے، مہنگائی نے عام آدمی کا اور ٹیکسز نے تاجروں کا جینا دوبھر  کردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ کٹھ پتلی حکومت نے سبسڈیز (زرتلافی) چھین کر کسانوں اور تنخواہوں و پینشنز میں اضافہ نہ کرکے سفید پوش طبقے اور ہمارے بزرگوں کا معاشی قتل کیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہاکہ حکومت ان سے چل نہیں رہی اور یہ کشمیر کا سودا بھی کرچکے ہیں،کوئی غیرت مند پاکستانی انہیں معاف نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ تھر والوں کا مطالبہ تھا کہ یہاں ایک یونیورسٹی قائم کی جائے اور ہم نے 6ماہ کے اندر تھر پارکر میں این ای ڈی یونیورسٹی کا کیمپس قائم کر دیا۔
جلسہ عام سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کال دی تو صرف اسلام کوٹ والے ہی حکومت کو نکال باہر کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ حکومت نے ایک سال میں ملک کو دیوالیہ کردیاہے، عمران خان نےبجلی منصوبے کےافتتاح پرحب والوں کےلیے ایک لفظ نہیں کہا۔
انہوں نے مزید کہاکہ تھر میں یونیورسٹی شروع ہوگئی ہے ،پی پی چیئرمین کل اس کا افتتاح کریں گے ، تھر والوں کو مفت بجلی، گھراور تعلیم ملےگی۔

No comments: