پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید شاہنوازبھٹو کو
خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کیلئے شہید شاہنوازبھٹو ایک کیس اسٹڈی ہے، آمریتی عناصر شہید شاہنواز بھٹو کی انقلابی سوچ سے خائف اور نوجوانوں میں مقبولیت سے خوفزدہ تھے۔
خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کیلئے شہید شاہنوازبھٹو ایک کیس اسٹڈی ہے، آمریتی عناصر شہید شاہنواز بھٹو کی انقلابی سوچ سے خائف اور نوجوانوں میں مقبولیت سے خوفزدہ تھے۔
شہید شاہنوازبھٹو کے 34 ویں یوم ِشہادت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید شاہنوازبھٹو کو ایک گہری و گھناؤنی سازش کے تحت شہید کیا گیا، جمہوریت کے لیے جدوجہد میں بھٹو خاندان کی جانب سے بھرپور قائدانہ کردار ادا کرنے کی پاداش میں انہیں شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بھی معلوم ہوگا قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار و زرخیز ذہنوں کے مالک افراد کو کس بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔
بلاول نے کہاکہ فکرِ بھٹو پر قائم شہید شاہنواز بھٹو کی جمہوری و انقلابی سوچ کا سفر اور جذبہ عوامی خدمت آج بھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کو حقیقی جمہوری و مساوات پر مبنی قائدِاعظم کا پاکستان بنانے کے لیےآج بھی جدوجہد کے میدان میں موجود ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے قوم سے اپیل کی کہ پارٹی کارکنان اور عوام سے شہید شاہنواز بھٹو کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیےدعا کریں۔
No comments:
Post a Comment