پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ احتساب اور سلیکٹڈ گرفتاریاں اس سلیکٹڈ حکومت کو بے نقاب کررہی ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں، میڈیا پر سنسرشپ اور سلیکٹڈ حکومت، کچھ بھی تو ’نیا‘ نہیں ہے اس پاکستان میں۔
یہ تو ویسا ہی ضیا اور مشرف جیسا پرانا آمرانہ، پاکستان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈے مزاحمت کو نہیں روک سکیں گے۔
No comments:
Post a Comment