پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیر کا فون سننے میں تاخیر پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی کھوکھر کا کہنا ہےکہ وزیر کا فون سننے میں تاخیر پر آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ حیران کن ہے ، اس نے وفاقی وزیر کے غیر قانونی حکم کی تعمیل نہیں کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پولیس کو اپنے ذاتی جھگڑے میں استعمال کرنا چاہتے تھے ۔
ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیازی اینڈ کمپنی کے تبدیلی کے دعوے بے نقاب ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو سزا دیکر پی ٹی آئی حکومت نے بیورو کرسی کو پیغام دیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/569139-ppp-senator-alleges-islamabad-ig-transferred-for-not-picking-up-ministers-phone-call
No comments:
Post a Comment