چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے رہنما اور کارکنوں پر زور دیا ہے کہ میرے دست بازو بن کر عام انتخابات
میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کو جتوانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ باقی سیاسی پارٹیوں کے پاس کھوکھلے دعوے اور جھوٹے نعرے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس عوام کی بہبود کے لئے قابل عمل پروگرا م ہے۔
بدھ کے روز زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں مختلف وفود جن میں فاٹا کے ایم این اے ساجد حسین طوری، ایم پی اے ضیااللہ آفریدی، نواب محسن علی خان اور پیپلزپارٹی ضلع منڈی بہاﺅالدین کے عہدیدار شامل تھے۔ ملاقات کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ ایم این اے ساجد حسین طوری سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فاٹا ہمیشہ پیپلزپارٹی کی ترجیح رہی ہے۔
فاٹا کی ترقی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بتائے ہوئے راستے پر صدر آصف علی زرداری نے فاٹا کو کے پی میں شامل کرنے کے لئے کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد فاٹا کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ضیااللہ آفریدی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ پورے صوبے کے نوجوانوں تک میرا یہ پیغام پہنچائیں کہ ان کے بہتر مستقبل کی ضمانت دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان کے پاس عوام کی بھلائی اور خوشحالی کا پروگرام تھا ہی نہیں۔
پیپلزپارٹی منڈی بہاﺅالدین کے وفد سے بات کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لئے آپ کو بہت محنت کرنی پڑے گی۔ آپ کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات جیتے گی۔
https://mediacellppp.wordpress.com/
No comments:
Post a Comment