Thursday, May 24, 2018

پاکستان پیپلزپارٹی تعلیم اداروں میں طلباءیونین کے حق میں ہے، طلباءجب میدان میں نکلتے ہیں تو آمروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری



چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تعلیم اداروں میں طلباءیونین کے حق میں ہے طلباءجب میدان میں نکلتے ہیں تو آمروں کو پسپائی اختیار کرنا پڑتی ہے۔ طلباءیونین اس لئے بھی ضروری ہے کہ نوجوان تعلیمی اداروں میں ہی تعلیم کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور کی آگاہی حاصل کریں۔ جمعرات کے روز زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں پی ایس ایف پنجاب کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ایس ایف کی شاندار تاریخ رہی ہے۔ پی ایس ایف کے کارکنوں نے جنرل ضیاءکی آمریت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
 تکلیفیں، تشدد اور جیلیں برداشت کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طلباءمیری طاقت ہیں ان کے طاقت سے ہم سماج تبدیل کریں گے۔ پیپلزپارٹی معاشرے میں جمہوری کلچر، معاشی انصاف کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی یہ تاریخ رہی ہے کہ ملک اور قوم کے لئے پہلے قربانی پارتی قیادت دیتی ہے اور پھر کارکن قربانی کی تاریخ رقم کرتے ہیں۔
 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طلباءہی مستقبل کے معمار ہیں ان میں سے کسی کو سیاستدان بن کر قوم کی رہنمائی کرنی ہے اور دیگر شعبوں میں بھی اپنی اہلیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اس لئے تعلیمی اداروں میں طلباءیونین کے انتخابات سے مثبت تبدیلی آئے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید بھی آکسفورڈ میں طلباءیونین کی صدر رہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس ایف کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں امن، جمہوری کلچرکے لئے کام کریں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سیکریٹری جنرل چوہدری منظور، پی ایس ایف راولپنڈی کے صدر عثمان فاروق، جنرل سیکریٹری وقاص عباسی، موسیٰ خاقان، حارث عباس، ریاض خان، علی ڈار، ملک زبیر بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرنے والوں میں پی ٹی آئی کمالیہ کہ صدر ڈاکٹر عمار بھٹی بھی شامل تھے جنہوں نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہو کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پیپلزپارٹی مندی بہاﺅالدین کے رہنماﺅں عظمت اللہ مارچ، بریگیڈئیر اظہار الحسن، ارسلان گوندل، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمن، عثمان سیف اللہ، رانا نسیم اقبال، اسلام آباد سے افتخار شہزادہ اور سلمان رانا بھی شامل ہیں۔
https://www.blogger.com/blogger.g?blogID=6906155786122195046#editor/target=post;postID=1218091165598827395

No comments: