Thursday, January 26, 2017

بن بلائے ڈیووس جا کر قوم کو رسوا کیا گیا ،پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کے دورے پر آنیوالے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں



لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دورہ ڈیووس کے تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ بن بلائے ڈیووس جا کر قوم کو رسوا کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو ورلڈ اکانومک فورم پر پانامہ سکینڈل کی وجہ سے مدعود نہیں کیا گیا تو وہ کیوں گئی ،بن بلائے ڈیووس جا کر قوم کو رسوا کیا گیا۔ مطالبہ ہے کہ میڈیا میں آنے والی خبروں کو جواب دیا جائے اور بتایا جائے دورے پر قومی خزانے سے کتنا خرچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کا معاملا نواز شریف کا پیچھا کرتا رہے گا، جعلی سروے انہیں نہیں بچا سکتے۔

https://ppppunjab.wordpress.com/2017/01/26/%D8%A8%D9%86-%D8%A8%D9%84%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%AC%D8%A7-%DA%A9%D8%B1-%D9%82%D9%88%D9%85-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D8%B3%D9%88%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7/

No comments: