Thursday, January 26, 2017

میٹرو بس منصوبے بد ترین کرپشن کی غضب کہانی قرار

  • اسی قسم کے منصوبے پر ترکی میں 1000 ملین،چین میں 450 ملین جبکہ پنجاب میں 1530 ملین روپے خرچ ہوئے، اس طرح تخت رائے ونڈ نے بھارت سے 88 اور چین سے 78 ارب زیادہ خرچ کئے

  • عوام کی سہولت کے نام پر وفاقی حکومت اربوں روپے خورد برد کررہی ہے، پنجاب میں میٹرو بس منصوبوں پر جتنی لاگت آئی اس سے دگنے اخراجات ظاہر کیے گئے، پ
  • یپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر پنجاب میں میٹرو بس منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے پر دگنی لاگت ظاہر کی گئی، عوام کی سہولت کے نام پر وفاقی حکومت اربوں روپے خورد برد کررہی ہے۔ ارباب چانڈیو کے مطابق بلاول ہاو¿س میڈیا سیل کی جانب سے ریسرچ ورک کے بعد انچارج میڈیا سیل نے بیان دیا ہے کہ وفاق کی جانب سے میٹرو بسیں چلانے کے جو اعلانات ہورہے ہیں ان میں بدترین مالی کرپشنکی جارہی ہے۔میڈیا سیل نے دیگر ممالک میں بننے والے میٹرو بس منصوبوں کا پنجاب کے میٹرو بس منصوبوں سے موازنہ کیا ہے کہ وہاں کتنی رقم خرچ ہوئی اور پنجاب میں کتنی لاگت آئی میڈیا سیل نے کہا ہے کہ موازنے کے مطابق میٹرو بس منصوبے پر ترکی میں 1000 ملین روپے،چین میں 450 ملین روپے جب کہ پنجاب میں 1530 ملین روپے خرچ ہوئے،تخت رائے ونڈ نے بھارت سے 88 اور چین سے 78 ارب زیادہ سرمایہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں میٹرو بس منصوبے پر اربوں روپے لاگت ظاہر کی گئی،ملتان میٹرو بس میں بھی اربوں روپے کا غبن کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میٹرو بس منصوبوں پر جتنی لاگت آئی اس سے دگنے اخراجات ظاہر کیے گئے، یہ منصوبے بدترین مالی کرپشن کی نشاندہی کرتے ہیں، عوام کی سہولت کے نام پر وفاقی حکومت اربوں روپے خورد برد کررہی ہے۔
  • https://ppppunjab.wordpress.com/

No comments: