Sunday, December 18, 2016

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ملک کی سب سے لاعلم وزیر ہیں ترجمان بلاول ھاؤس

کراچی (18دسمبر2016)ترجمان بلاول ہاؤس نے مریم اورنگزیب کے بلاول بھٹو زرداری پر نازیبا رمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں اس وقت تک کی ملک کی سب سے زیادہ ’’لاعلم‘‘ وزیر اطلاعات قراردیے دیا ہے،بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو اخلاقیات کے سبق پڑہانے سے قبل بلاول بھٹو کی پوری پریس کانفرنس کو سننا چاہیے تھالیکن انہوں نے ہمیشہ کی طرح پی ایم ہاؤس کے ’’ڈس انفارمیشن سیل‘‘ کے مسلط کردہ بیان کو ترجیح دی، ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو ان کے ارد گرد گرد گھومنے والے کابینہ کے’’ بدتمیز ٹولہ‘‘ کے لوگوں کو اس قسم کی اخلاقیات کے اسباق پڑہانے چاہیے، ترجمان نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب اپنے خاتون ہونے کا غیر ضروری فائدہ نہ اٹھائیں،انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو کی سیاسی استاد شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھیں۔

https://mediacellppp.wordpress.com/2016/12/18/%D8%8C%D9%88%D8%B2%DB%8C%D8%B1%D9%85%D9%85%D9%84%DA%A9%D8%AA-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B7%D9%84%D8%A7%D8%B9%D8%A7%D8%AA-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1%D9%86%DA%AF%D8%B2/

No comments: