Wednesday, December 14, 2016

پاکستان پیپلزپارٹی کی وہی رائے ہے جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رائے ہے







پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی وہی رائے ہے جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رائے ہے۔ شاہ محمود قریشی کو یوسف رضا گیلانی کی فکر کرنے کی بجائے اپنی پارٹی کی وضاحت کرے کہ کس کی رائے تھی کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کیا جائے اور کسی کی رائے سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لیا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی کی سیاست تضادات کا شاہکار ہے۔ کبھی کوئی پردہ نشین امپائر کاذکر سننے میں ملتا ہے تو کبھی کوئی اور ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی روح میں رانا ثنا اللہ اور طلال چوہدری تحلیل ہوگئے ہیں۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ صاف نظر آرہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی ملک اور عوام کے اصل معاملات اور مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے ڈرامہ بازی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف ایک آواز ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بلاتاخیر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات تسلیم کرے کیونکہ چیئرمی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبات پارلیمنٹ کی بالادستی، جمہوریت کی بقائ، دہشتگردی کے خاتمے اور راہداری پر قومی اتفاق رائے پیدا کرے گی۔


https://mediacellppp.wordpress.com/2016/12/13/%D9%BE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%D9%BE%DB%8C%D9%BE%D9%84%D8%B2%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%DB%81%DB%8C-%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DB%81%DB%92-%D8%AC%D9%88/

No comments: