M WAQAR..... "A man's ethical behavior should be based effectually on sympathy, education, and social ties; no religious basis is necessary.Man would indeed be in a poor way if he had to be restrained by fear of punishment and hope of reward after death." --Albert Einstein !!! NEWS,ARTICLES,EDITORIALS,MUSIC... Ze chi pe mayeen yum da agha pukhtunistan de.....(Liberal,Progressive,Secular World.)''Secularism is not against religion; it is the message of humanity.'' تل ده وی پثتونستآن
Monday, December 12, 2016
جماعت احمدیہ کے شہر ربوہ پر پولیس حملہ، امریکا کا اظہار تشویش
امریکا نے جماعت احمدیہ کے خلاف چھاپوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت پاکستان پرزوردیاہے کہ وہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق کاتحفظ یقینی بنائے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں بتایاکہ امریکا مذہبی آزادی سے متعلق اپنی رپورٹ میں قادیانی برادری کو مذہبی اظہار رائے کی آزادی سے روکنے کے پاکستانی قوانین کیخلاف تسلسل سے تحفظات کا اظہارکرتاآرہاہے۔
ترجمان نے پنجاب کاؤنٹرٹیررازم پولیس کی جانب سے ربوہ میں قادیانیوں کے انٹرنیشنل ہیڈکوارٹرزپر چھاپے اور لٹریچر چھاپنے کےا لزام میں چارافرادکی گرفتاری سے متعلق رپورٹس پر تشویش کااظہارکیا۔مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ مذکورہ قوانین پاکستانی کی عالمی ذمہ داریوں سے مطابقت نہیں رکھتے ۔
گزشتہ ہفتے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے ’ربوہ‘ میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی طرف سے چھاپہ مارا گیا۔
احمدیہ برادری کے ترجمان سلیم الدین نے بدھ کو وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ چھاپے کے دوران چار افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
سلیم الدین کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی فورس کی طرف سے ایک جریدے ’تحریک جدید‘ اور شمارے ‘الفضل’ کی اشاعت پر چھاپہ مارا گیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ایک ترجمان نے تحریری بیان میں وائس آف امریکہ کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 2004 میں ماہانہ ’تحریک جدید‘ کی اشاعت پر پابندی لگائی گئی تھی جب کہ روزنامہ الفضل کو بھی پنجاب حکومت نے 2011 میں بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود اُنھیں یہ شکایت ملی کہ دونوں شماروں کی اشاعت جاری تھی اور اسی بنا پر یہ کارروائی کی گئی اور چار افراد کو حراست میں لیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔
لیکن احمدیہ برادری کے ترجمان کے مطابق ان شماروں کی اشاعت پر پابندی کے خلاف اُنھوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا اور یہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لیے اُن کے بقول محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کا کوئی جواز نہیں تھا۔
’’ہمارے نزدیک تو اس میں کوئی چیز ایسی نہیں چھپتی، جس کی بنا پر یہ پابندی لگائی ہے۔۔۔ اس میں نا تو ہم کوئی توہین آمیز مواد شائع کرتے ہیں اور نا ہی کر سکتے ہیں۔ ہم نے واضح طور پر ہر رسالے پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ صرف احمدیوں کے لیے ہے۔ نا ہم کسی اور کو دیتے ہیں نا ہی اُس کا کوئی اور خریدار ہے۔‘‘
سلیم الدین کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں موجود احمدیہ برادری خوف و ہراس کا شکار ہے۔
اُدھر ’ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان‘ کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اس معاملے کی تحقیقات کرے۔
اگرچہ حکومت کی طرف سے یہ کہا جاتا رہا ہے کہ ملک میں آباد تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں اور اُن کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا لیکن پاکستان میں آباد دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے کے علاوہ احمدیہ برادری کو بھی مشکلات اور ناروا سلوک کا سامنا رہا ہے۔
https://www.rabwah.net/rabwah-raid-ctd-punjab-police/
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment