Thursday, December 17, 2015

تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، بلاول بھٹو

تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، بلاول بھٹو

تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کو ہی تمام مسائل کا حل قرار دیا ہے، کہتے ہیں ماضی کی غلطیوں کو دوہرائے بغیر پارلیمنٹ کو جمہوریت کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کی دعوت پر پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پارٹی چیئرمین بننے پر بلاول کا پارلیمنٹ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ پارلیمنٹ آمد پر پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے بلاول کا زبردست استقبال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اعتزاز احسن کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی اور چیئرمین سینیٹ رضا ربانی سے بھی ملاقات کی۔
استقبالیے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ نے جمہوریت کے لئے اہم کردار ادا کیا،عوام کی حقیقی ترجمان ہونے کے ناطے پارلیمنٹ کو مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہیئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان کا 

No comments: