نواز شریف پنجاب کو طالبان سے بچاتے رہے تو کوئی صوبہ نہیں بچے گا،خورشید شاہ
http://www.express.pk/
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نوازشریف پنجابی طالبان کے ساتھ معاملات ٹھیک کرتے ہوئے صرف پنجاب کو بچانے کے چکروں میں ہیں تویہ اقدام فیڈریشن کیلیے انتہائی خطرناک ہوگا کہ ایک صوبہ توپرامن ہواوردیگر3آگ میں جلتے رہیں تاہم یہ یادرکھاجائے کہ وہ ایک صوبہ بھی اس آگ سے بچ نہیں پائے گا۔
حکومت کو فوری طور پر فیصلہ کرنا چاہیے جس کے لیے اسے پہلے ہی اختیار دیاجاچکاہے،شیخ رشید اپوزیشن لیڈر بن رہے ہیں یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہناچاہتا،پیپلزپارٹی جلد ہی ملک بھر میں پارٹی انتخابات کرائے گی جس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔منگل کوپشاور میں پارٹی رہنما سید ظاہر علی شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ،پارٹی انتخابات کیلیے جلد ہی مرکز اور چاروں صوبوں میں آرگنائزرز مقرر کرے گی جن کے ساتھ تین ،تین رکنی کمیٹیاں بھی ہوں گی جو 72 دنوں میں پارٹی انتخابات کاعمل مکمل کرے گی، الیکشن کچھ غلطیوں اور کچھ زیادتیوں کی وجہ سے ہارے ،جہاں تک پارٹی کے اندراختلافات یا گروپنگ کا تعلق ہے توجتنی بڑی کشتی ہوگی اتنے ہی جھٹکے بھی لگیں گے تاہم سب کاقبلہ ذوالفقارعلی بھٹوہی کی طرف ہے۔
پرویز مشرف نے نواز شریف کو باہر چھوڑا تھا اوراب نواز شریف، پرویز مشرف کو چھوڑیں گے عمران خان بادشاہ آدمی ہیں وہ کبھی طالبان کو دفتر کھول کردینے کی بات کہتے ہیں ،بلاول بھٹوزرداری نے18 اکتوبر کو جو تقریر کی ہے وہ ایک اچھا آغاز تھاجہاں تک شکیل آفریدی کے حوالے سے معاملہ ہے کہ تو ہمارااپنا آئین اور قانون موجودہے اس لیے ہمیں غلام بن کرنہیں بلکہ ایٹمی قوت کے طور پر فیصلے کرنے چاہئیں۔قبل ازیں پی ایس ایف کے زیراہتمام پشاورکے مقامی ہوٹل میں بھٹو ازم اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جس 1.6 ارب ڈالر کی امداد پر خوشیاں منارہی ہے یہ کوئی نئی رقم نہیں بلکہ یہ وہی کیری لوگر بل کی قسط ہے جومختلف وجوہات کی بناء پر رکی ہوئی تھی ۔
No comments:
Post a Comment