چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے کہا ہے کہ عوام کو مشکلات سے نجات دلوانے کے لئے 27فروری کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا، بیروزگاری، مہنگائی اور عوام کی معاشی بدحالی کے خلاف جنگ شروع ہو چکی ہے۔ میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی کے ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیمی معیار کے مطابق روزگار ملنا ان کا حق ہے۔ آج والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے فکرمند ہیں۔ غریب نہ ادویات خرید سکتا ہے اور نہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دے سکتا ہے۔ ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان ، تعلیم، صحت اور سب کو کام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی قسمت یہ نہیں لکھا کہ ان کے بچے کچرے کے ڈھیر سے روٹی تلاش کرتے رہیں۔ آج نوجوان ڈگریاں لے کر روزگار کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ ذوالفقار علی بدر نے کہا کہ انشااللہ جلد عوام کی مشکلات ختم ہوں گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔
https://www.ppp.org.pk/pr/26320/
No comments:
Post a Comment