Tuesday, December 20, 2022

امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکا سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں، خطے میں امن و استحکام کے لیے امریکا کی کوششیں 


قابل تحسین ہیں۔

واشنگٹن میں اٹلاٹنک کونسل کے جنوب ایشیا مرکز کی میزبانی میں منعقد مباحثے سے بلاول بھٹو کا خطاب میں کہنا تھا کہ مستقبل کے ماحولیاتی سانحات سے نمٹنا، متاثرین کی مدد کرنا چیلنج ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ سیلاب سے پیدا سانحہ سےنمٹنے پر ہے،  مجھے یقین ہے کہ ہم سیلاب سے پیدا چیلنج سے نمٹ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب نے تعلیم، زراعت اور صحت کے شعبوں کو متاثر کیا ہے۔

بلاول نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 2007 کے مقابلے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہے۔

No comments: