Tuesday, August 30, 2022

پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی فوری ضرورت ہے، بلاول بھٹو

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ


سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے، پاکستان کو عالمی برادری کی مدد کی فوری ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں سے سیلاب آیا، سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہیٹ ویو نے ریکارڈ توڑ دیے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے، 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد کو سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی کھانے پینے کی اشیاء تک رسائی مشکل ہورہی ہے، امداد پر دوست ملکوں اور عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کو ٹینٹس اور مچھر دانیوں کی فوری ضرورت ہے۔

https://jang.com.pk/news/1129929 

No comments: