ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ پر وطن دشمنی کا بیانیہ اختیار کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں عارف نقوی کے ذریعے کتنے ارب کی منی لانڈرنگ کی؟
انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے فنڈنگ تمہاری ہوئی، تمہارے خلاف سازش کون کرے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست 2014 سے 2018 تک عمران خان کی فنڈنگ کی تحقیقات کرے۔
https://jang.com.pk/news/1122219
No comments:
Post a Comment