عمران نیازی کا گھٹیا زبان استعمال کرنے کامقصد صرف اور صرف عوام کو آپس میں لڑوانا اور خانہ جنگی کی صورت حال کو فروغ دینا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم۔ چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ۔ سیکرٹری انفارمیشن نوابزادہ افتخار احمد خان۔ سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری، ڈویژنل صدر خالد حنیف لودھی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، سینئر نائب صدور سٹی میاں منظور قادر قادری، ساجد بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، وحید الحسن بھٹہ جانباز و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ 90 دن میں سرائیکی صوبہ دینے کا وعدہ کرنے والوں نے 4 سال میں سرائیکی صوبہ نہیں دیا آج شاہ محمود قریشی کو شرم آنی چاہیئے کہ پھر سے جنوبی پنجاب صوبہ کا چورن بیچنے میں لگ گیا ہے لیکن اب یہ بہتر ہے یہ چورن وہ چاٹ لیں کیونکہ جنوبی پنجاب کی عوام کو معلوم ہو چکا ہے کہ تمھارا یہ چورن جعلی ہے اور ہم آج شاہ محمود قریشی کو باور کرو دینا چاہتے ہیں کہ سید یوسف رضا گیلانی پر بات کرتے وقت یہ مت بھولیں کہ سید یوسف رضا گیلانی سرائیکی وسیب کے محسن ہیں اور بنجر ملتان کو انہوں نے خوبصورت شہر بنایا اور سرائیکی صوبہ کی قراداد جو سینیٹ سے پاس ہوئی وہ بھی سید یوسف رضا گیلانی کی کاوشوں سے ہوئی آپ نے سرائیکی صوبہ کا وعدہ لکھ کر پورا نہیں کیا پچاس لاکھ گھر کہہ کر پانچ ھزار نہیں بنائے ۔ایک کروڑ نوکریاں کہہ کر کئی لاکھ بے روزگار کیے اس کے بعد پھر سے نوجوان نسل کو ورغلانے میں عمران خان اور اس کے حواری لگ گئے ہیں لیکن پیپلزپارٹی اب نوجوان نسل کا مستقبل تباہ نہیں ہو نے دے گی ہم نوجوانوں کو یہ شعور دیں گے کہ تبدیلی دراصل تباہی و بربادی کا راستہ ہے
https://www.ppp.org.pk/pr/27054/
No comments:
Post a Comment