پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ
یوٹرن ماسٹر عمران خان نے امریکہ پر مسلسل تنقید کے بعد امریکہ کے خلاف نہیں ہوں کا بیان دیکر ایک اور یوٹرن لیا ہےوہ وقت دور نہیں جب عمران خان مبینہ خط کے معاملے پر بھی یوٹرن لیں گے انہوں نے کہا ہے کہ این آر او نہیں دوں گا کے بیانات دینے والے عمران خان اب ہر جلسے میں این آر او مانگنے پر مجبور ہیں
عمران خان کی چیخ و پکار اور روتے رہنا مقدر ہے نیر بخاری نے مزید کیا ہے کہ عمران خان خود کو فارن فنڈنگ کیس میں نااہل ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اسلئے الیکشن کمیشن کو بھی متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا ری ہے
تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت کے دوران فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر مسلسل دباو ڈالافارن فنڈنگ تحریک انصاف کے خلاف ایک مضبوط کیس اور بہت بڑا اسکینڈل ہے، نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آزاد صاف شفاف انتخابات کرانے کا خود مختار آئینی ادارہ ہے
پیپلزپارٹی آزاد اور خود مختار ادارے الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے
https://www.ppp.org.pk/pr/26850/
No comments:
Post a Comment