Monday, April 11, 2022

ڈپٹی اسپیکر کا چیئرمین پی پی پی کو خطاب سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کے اعصاب پر بلاول بھٹو سوار ہیں۔

 

 اسلام آباد؛ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے آج بھی اسپیکر کی کرسی کو سیاسی مقاصدکیلئے استعمال کیا اورڈپٹی اسپیکر کا چیئرمین پی پی پی کو خطاب سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان اور ان کے حواریوں کے اعصاب پر بلاول بھٹو سوار ہیں ۔

 شازیہ مری کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نے چیئرمین ایاز صادق کی جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو خطاب کی دعوت کے بعد اجلاس ملتوی کرکے بدترین پارلیمانی روایت قائم کی ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے اعلان کے بعد قاسم سوری کا دوبارہ اچانک اجلاس کی سربراہی کرنا ایک چھوٹی حرکت ہے اور قاسم سوری قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی حیثیت میں ایوان کی سربراہی کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں جاتے جاتے بھی ایسی اوچھی حرکتیں کرکے عمران خان کے حواری ثابت کررہے ہیں کہ وہ عوام کی نمائندگی کے اہل نہیں   

شازیہ مری نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی تجویز کردہ تحریک عدم اعتماد ہی عمران خان سے نجات کا واحد ذریعہ تھا

https://www.ppp.org.pk/pr/26794/

No comments: