پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل بتاریخ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے
موقعے پر اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے اعلان کردہ عورت مارچ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ متمنی ہے کہ خواتین اپنے حقوق کی جدوجہد میں کامیاب ہوں، وہ حقوق جو پدرانہ ذہنیت انہیں دینے سے انکاری ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں، پی پی پی چیئرمین نے ان میڈیا رپورٹس پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ عوامی مارچ کی آڑ میں خواتین کو پرامن مظاہرے کی اجازت نہیں دے رہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی بہانے عورت مارچ کے طئے شدہ مظاہرے میں رخنہ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے حقوق کے لیئے لڑنے والی خواتین اور پسماندہ طبقات کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ ان کے مقاصد اور پاکستان پیپلز پارٹی کا مقاصد ایک ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئین کے مطابق پرامن اجتماع عوام کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی صورت یا بہانے اس حق کو ختم یا اس سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ خواتین کی امتیازی برتاوَ کے خلاف جدوجہد کو سراہتے ہوئے، انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی پارٹی استحصال، امتیازی سلوک اور پدرانہ ذہنیت جو کسی بھی شکل میں ہو، اس کے خلاف خواتین کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتی رہے گی۔
پی پی پی چیئرمین نے تسلیم کیا کہ صنفی مساوات کے معاملے پر خواتین کی جدوجہد کی پیشرفت نمایاں ہے، اور پاکستان پہلے کی نسبت زیادہ روادار، ہم آہنگی اور محفوظ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف امتیازی سلوک اور مذہب کے نام پر ان کے استحصال کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے گی۔ لہذیٰ، پاکستان پیپلز پارٹی کل بتاریخ 8 مارچ اسلام آباد میں اعلان کردہ پرامن اجتماع کے انعقاد کے معاملے پر خواتین کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ خواتین کے پہلے سے طے شدہ پرامن مظاہرے میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے سے اجتناب برتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کتنی بھی ہوں، حصولِ حقوق کی جدوجہد میں کامیابی پاکستانی خواتین کا مقدر ہے۔
https://www.ppp.org.pk/pr/26533/
No comments:
Post a Comment