Tuesday, March 22, 2022

حضرت لال شہباز قلندر ؒ کا پیغام معاشرے میں بھائی چارہ، رواداری اور محبت ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندر ؒ کا پیغام معاشرے  میں

بھائی چارہ، رواداری اور محبت ہے۔ 

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے حضرت لال شہباز قلندر ؒ کے 770 ویں عرس مبارک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندر ؒ کی تعلیمات معاشرے میں تعاون کو فروغ اور مختلف طبقہ ہائے فکر کو متحد ہونے کی فضا مہیا کرتی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ آج امتیازی سلوک، انتھاپسندی اور دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے رجحانات انسانیت کے لیئے چیلنج ہیں۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ ایسے حالات میں دنیا کو حضرت لال شہباز قلندر ؒ جیسے صوفی بزرگوں کی تعلیمات سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت اور مساوات کے لیئے سرگرم عمل ہے، جو حضرت لال شہباز قلندر ؒ جیسے بزرگوں کی تعلیمات کی اساس ہیں۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26651/

No comments: