پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوکارہ لتا
منگیشکر کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ نصف صدی سے زائد عرصہ اپنی آواز کا جادو جگا کر لتا منگیشکر نے کروڑوں انسانوں کو اپنے سنگیت کا گرویدہ بنایا۔
ان کا کہنا ہے کہ آنجہانی لتا منگیشکر برصغیر میں موسیقی کی ایک پہچان تھیں، فلمی صنعت کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ لتا منگیشکر کے گیت، ان کے نغمے اور سُر کبھی فراموش نہیں کیے جا سکیں گے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ لتا منگیشکر کی وفات دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کے لے ایک گہرا صدمہ ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد 92 برس کی عمر میں ممبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
لتا گزشتہ ماہ کورونا وائرس اور اس کے بعد نمونیا کا شکار ہوئی تھیں، گزشتہ روز ان کی حالت بگڑنے پر انہیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکیں اور آج صبح چل بسیں۔
لتا منگیشکر کی آخری رسومات پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے ممبئی کے شیواجی پارک میں ادا کی جائیں گی۔
No comments:
Post a Comment