پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ، عمران خان کے
خلاف تمام آپشن کھلے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے تقرر و تبادلوں پر غیر جانبدار ہیں کسی کے خلاف ہیں نہ حامی ہیں، ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی،ڈیل کرنے والوں کا تاریخ میں ریکارڈ موجود ہے، کیا لندن جانے والے جیل توڑ کر وہاں گئے، وہ ڈیل کے ذریعے باہر گئے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کے تقرر و تبادلوں پر کسی کے خلاف ہیں نہ حامی ،اسمبلیوں سے استعفے دے سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس سوسائٹی میں سنیئر اینکرزاورترقی پسند خواتین کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے
دوران کیا جس کا اہتمام خاتون ایکٹویسٹ نایاب جان نے کیا، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ انتخابی دھاندلی کی گئی یہ بات درست نہیں کہ صرف 2018میں ہی دھاندلی ہوئی تھی،
سب سے پہلے میں نے عمران خان کو سلیکٹیڈ کہا تھا، ہم کوئی ڈیل کرنے والے نہیں، ڈیل کرنے والے ملک سے باہر چلے گئےہیں، ڈیل کرنے والوں کا تاریخ میں ریکارڈ موجود ہے،
ہم کبھی بیرون ملک بھاگ کر نہیں گئے، کیا لندن جانے والے لیڈر جیل توڑ کر گئے وہ بھی ڈیل کے ذریعے باہر گئے ہیں، ہم نے اپوزیشن جماعتوں کو سب سے پہلے موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا کہا تھا، لیکن اس وقت اس پر تنقید کی گئی تھی، لیکن اب ہمارے موقف کی سب تائید کر رہے ہیں، سلیکٹیڈ وزیر اعظم کو ہٹانے کے لئے ہر حربہ استعمال کریں گے، لیکن ہم فیلڈ میں رہ کر کھیلیں گے اور سیاسی رہنمائوں کا فیلڈ پارلیمنٹ ہے، انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ ہر صورت کریں گے، اور حکومت پر ہر طرح دبائو بڑھائیں گے،اسمبلیوں سے استعفے بھی دے سکتے ہیں لیکن ہر فیصلہ موقع کی مناسبت سے کریں گے۔
https://jang.com.pk/news/1045477
No comments:
Post a Comment