Monday, February 28, 2022

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرادری کی قیادت میں ہونے والےعوامی مارچ کا دوسرے روز بھی ہر شہر ہر قصبے میں پرتپاک استقبال

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا عوامی مارچ پیر کے روز صبح بدین سے روانہ ہوا۔ بدین سے لے کر حیدرآباد تک ہر چھوٹے چھوٹے قصبوں میں عوام نے بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کارواں ٹنڈو محمد خان سے جب حیدرآباد پہنچا تو ہزاروں کی تعداد میں جیالوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ فتح چوک، بھٹائی کالونی، جیل چورنگی کے علاقوں میں پیپلزپارٹی کے کارکن اور شہری ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے۔ حیدرآباد میں ایک جیالے نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر بجلی کے کھمبے کو جھولا بنا دیا۔ وہ جھولے پر جھولتے بھی رہے اور نعرے بھی لگاتے Aرہے تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی توجہ ان کی طرف جائے۔

 بعد ازاں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اسرار پر جیالا بجلی کے کھمبے سے بخیریت اتر آیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حیدرآباد کے بعد مٹیاری پہنچے تو جگہ جگہ پر ان پر گل پاشی کی گئی۔ مقامی لوگوں نے عوامی مارچ کی سہولیات کے لئے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کا انتظام کر رکھا تھا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مٹیاری کے بعد کھنڈو، خیبر، بھٹ شاہ، سعیدآباد، سکرنڈ کے بعد بینظیرآباد ضلع کے قاضی احمد پہنچے۔ راستے میں ہر جگہ پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شاندار استقبال کیا گیا اور صبح سے ہزاروں لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بیقرار نظر آئے۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26400/ 

No comments: