Tuesday, February 22, 2022

تحریک عدم اعتماد پر غور، شہباز شریف، آصف زرداری ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا

 


اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا۔

بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والی اپوزیشن کی اہم سیاسی بیٹھک میں بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی (ف) کے اسعد محمود بھی موجود تھے۔

ملاقات کے اختتام پر طے پایا کہ آصف علی زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کل ایک بار پھر سیاسی بیٹھک لگائیں گے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق اپوزیشن قیادت کی اگلی ملاقات میں اپوزیشن کی تینوں بڑی جماعتوں کی قیادت کل دوپہر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر مل بیٹھے گی۔

اعلامیے کے مطابق آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات میں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم گفتگو کی۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق قائدین میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کن اقدام پر اہم مشاورت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق قائدین نے اتفاق کیا کہ مہنگائی کی آگ عوام کے گھر جلارہی ہے، حکومت کو گھر بھجوا کر عوام کو اس ظلم سے بچایا جاسکتا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق قائدین نے اتفاق کیا کہ عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لیے تندہی سے کام کریں گے اور جلد رزلٹ دیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اپوزیشن قیادت کی اس ملاقات میں فسطائیت اور آمریت کو پیکا ترمیمی قانون کا نام دیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق قائدین نے اتفاق کیا کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیاں چھیننے والے حکمران سے اقتدار چھین لیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن قیادت نے ملک میں بڑھتی بے امنی اور لاقانونیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق حکومت عوام کی جان ومال اوربنیادی ضروریات پوری کرنےمیں ناکام ہوچکی ہے۔

https://jang.com.pk/news/1053698

No comments: