Wednesday, February 23, 2022

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے 3 جماعتوں نے کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی تین بڑی سیاسی جماعتوں نے9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا حتمی لائحہ عمل طےکرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی ف کے تین تین رہنما شامل ہوں گے، مسلم لیگ ن کی نمائندگی خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللّٰہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور سید نوید قمر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ف کی نمائندگی مولانا اسعد محمود، اکرم درانی اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کریں گے، اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی کا اجلاس جلد از جلد منعقد ہوگا۔

کمیٹی کے اجلاس میں عدم اعتماد لانے سے متعلق حتمی اقدامات طے ہوں گے، حکومتی اتحادیوں اور ارکان سے رابطوں کا طریقہ کار اور حکمت عملی بھی طے ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی حکومت سازی سمیت دیگر امور کو بھی حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے پیش کرے گی۔

https://jang.com.pk/news/1054107

 

No comments: