پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان
ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہمارے جانے کے بعد ختم ہوگئی ہے۔
جیونیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے جان چھڑانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ مسئلے کا فوری حل حکومت کو چلتا کرنے میں ہے، پی ڈی ایم میں کچھ دوستوں کو ہمیں اور اے این پی کو باہر کرنے کی جلدی تھی۔
قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہمارا قائدہ حزب اختلاف کے ساتھ تعاون ہے اور رہے گا، ہمارے نکلنے سے پی ڈی ایم کو نقصان ہوا۔
No comments:
Post a Comment