پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں اس معاملے پر غور و خوض کریں گے۔
بلاول بھٹو، اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے بل کو عدالت میں چیلنج کرنے پر مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا تھا، بل کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ آئے تھے۔
بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن لیڈر یوسف گیلانی سمیت حزب اختلاف کے 8 اور حکومت کے 4 ممبران ایوان سے غیر حاضر تھے۔
No comments:
Post a Comment