Wednesday, January 19, 2022

سانحہ مری کی تمام تر حالات کی ذمہ داری ڈی جی ریسکیو، وزیراعلی پنجاب، سمیت لوکل ایڈمینسٹریشن پر عائد ہوتی ہے، ترجمان بلاول بھٹو زرداری، زوالفقارعلی بدر

 ترجمان بلاول بھٹو زرداری، زوالفقارعلی بدر کی لاہور میں مختلف نیوز چینلز ، اور قومی اخبارات کے بیورو چیف کے اعزاز میں ظہرانہ، کے موقع پر گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سی ای سی اجلاس میں ہونے والے فیصلے اور 27 فروری کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد تیاریوں کے سلسلہ میں پارٹی تنظیموں کی جاری ورکنگ پر تبادلہ خیال، ملک بھر میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی لاقانونیت انتقامی کارروائیوں سے جان چھڑانے اور حقیقی جمہوریت کی بحالی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کیلئے پارٹی تنظیموں، کارکنوں، وکلا ء تنظیموں، سول سوسائیٹی، نوجوان، طلبا، اداروں کی ٹریڈ یونینز سے وابستہ افراد، تاجر برادری کی بھر شمولیت کو یقینی بنایا جائیگا،
ایک سوال کے جواب میں زوالفقار علی بدر کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر صدارتی نظام کی بجائے پارلیمانی نظام بہتر کیا جائے تو بہتر ہوگا، کیونکہ صدارتی نظام کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا، اگر ایمرجنسی کی صورت میں کوئی اقدام کیا گیا تو وہ غیر آئینی ہوگا، ایمرجنسی کی آئین میں کوئی گنجائیش نہیں ہے،
ترجمان بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ مری کے اندر تمام تر حالات کی زمہ داری ڈی جی ریسکیو، وزیراعلی پنجاب، سمیت لوکل ایڈمینسٹریشن پر عائد ہوتی ہے جنہیں فوری طور پر استعفی دینا چاہیںے تھا۔

https://www.ppp.org.pk/pr/26123/ 

No comments: