پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم
کو نئے سال کے موقع پر اپنے مبارک باد کے پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ یہ سال عوام کی زندگیوں میں خوشیاں لائے،
میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیا سال ایک نئے عزم کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں بہتر قوم کے طور پر ابھرنے کے عزم کو دہرانا ہوگا جبکہ ملک کے شان دار مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ قوم متحد ہوکر جمہوری پاکستان کی بنیادوں کو مزید مضبوط کرے،
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر عوام کو یاد دلایا کہ کرونا وائرس اور معاشی بحران کے سبب قوم کو 2021 میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 2022 میں داخل ہوتے وقت عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس نافذ کردئیے، انہوں نے کہا کہ سال بدل گیا ہے تاہم قوم کو اپنی تقدیر بدلنے کے لئے نااہل اور سلیکٹڈ حکمران سے پیچھا چھڑانا ہوگا۔
https://www.ppp.org.pk/pr/25987/
No comments:
Post a Comment