Friday, December 24, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس مبارکباد پیش کی ہے، جو کل (ہفتہ) منائی جائے گی۔ اپنے جاری کردہ پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا ہے کہ بطور تمام پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت، پاکستان پیپلز پارٹی بلاتفریق پسماندہ طبقات اور غریبوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ صفِ اول میں رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی مسیحوں سمیت تمام غیر مسلموں کو ہمیشہ برابر کے شہری تسلیم کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قوم کو تحفے میں دیئے گئے متفقہ آئین کے تحت مسیحوں سمیت دیگر تمام اقلیتی برادریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، جبکہ وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابقِ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی حکومتوں نے سینیٹ سمیت منتخب ایوانوں میں غیر مسلموں کی نمائندگی کو یقینی بنایا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پی پی پی حکومت ہی تھی، جس نے 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کے قومی دن کے طور پر منانے کا آغاز کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسیحی برادری پر زور دیا کہ وہ کرسمس کے پرمسرت موقعے پر ملک میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے خصوصی طور دعائیں مانگیں۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25943/

No comments: