خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے متعلق پاکستان پیپلز
پارٹی (پی پی پی) نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت بھیج دی۔
پیپلز پارٹی نے اپنی شکایت میں لکھا ہے کہ پشاور کے تقریباً 22 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 سے پی ٹی آئی امیدوار کے نتائج غائب ہیں اور اس فارم کا صرف پہلا صفحہ جاری کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکمت عملی کے ساتھ پی ٹی آئی کے امیدوار کو مجموعی ووٹوں کی گنتی میں فائدہ پہنچانے کے لیے فارم 45 کے دوسرے صفحے پر لکھا جائے گا۔
پی پی نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ کے پی بلدیاتی الیکشن میں متعلقہ عملے کو پی ٹی آئی امیدوار کے نام کے ساتھ فارم 45 جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔
No comments:
Post a Comment