Wednesday, December 15, 2021

سابق صدر آصف علی زرداری کا اے پی ایس کے شہیدوں کو خراج عقیدت

 سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے شہیدوں کے یوم شہادت کے موقع پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ جب تک محصوم شہیدوں کے قاتلوں، منصوبہ سازوں اور ان کے

سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرت ناک سزا نہیں دی جاتی تب تک ریاست اور قوم محصوم شہیدوں کی مقروض رہے گی ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نہ صرف


شہداء کے وارثوں بلکہ درد مند انسانوں کے
جگر پر ایسا زخم ہے جس آج بھی خون ٹپک رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں کو نیست اور نابود کرنے کا عہد تھا تاکہ ملک کی دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے افسوس قوم سے کیئے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ دہشت گرد آج بھی ہمارے جوانوں کو قتل کر رہے ہیں، آصف علی زرداری نے کہا ریاست کو یہ حق یا اختیار نہیں ہے کہ وہ محصوم انسانوں کے قاتلوں کو معاف کرے ۔ آصف علی زرداری نے
کہا کہ دہشت گردوں اور ریاست کو چیلنج کرنے والوں سے مذاکرات کرنا ریاست کو کمزور اور شرمندہ کرنے کے مترادف ہے ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں افواج پاکستان کے ان بہادر بیٹوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے دھرتی ماں کے دشمنوں کی مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے اس طرح پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ان افسران اورسپاہیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں اپنے فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی جانیں
قربان کی ہیں ۔ آصف زرداری نے کہا کہ دہشت گرد کسی طور بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں کہ کہا کہ میں شہیدوں کے والدین، شہیدوں کی بیواہوں ، بچوں اور بھائیوں اور بہنوں سے واعدہ کرتا ہوں کہ موقع ملا تو سفاک دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر عبرت ناک سزا دی جائے گی اور وطن کی دھرتی کو وطن دشمنوں اور دہشت گردوں کو کا اس طرح صفایا کیا جائے گا جیسے سوات میں کیا گیا تھا۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25922/

No comments: