لاہور بنے گا جنگ کا میدان ، بے نظير کے بیٹے بلاول نے کردیا اعلان ، بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا ڈیل ڈیل کی رٹ لگی ہے ، رٹ لگانے والے وہی ہیں جو بے نظير پر بھی ڈیل کا الزام لگاتے تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی غیر جمہوری روایت نہیں اپناسکتی،کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ، ہماری ڈیل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے ، 5 جنوری کو حکومت کے خاتمے کی بنیادلاہورسے ڈالیں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام نااہل اور نالائق وزیراعظم کا بوجھ اٹھا رہے ہیں ، آپ تیاری پکڑیں ، ہم اپنے بل بوتے پر اس کٹھ پتلی کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈيل پر یقین نہیں رکھتی، ڈیل پاکستانی عوام کے ساتھ ہے، جیالے تیاری کریں۔
بلاول نے یہ بھی کہا کہ کبھی آر و الیکشن، کبھی آر ٹی ایس الیکشن، کبھی کسی چوہدری کا استعمال ، کبھی کسی نثار کا استعمال کرکے جمہوریت پر حملے ہوئے، آج عوام کٹھ پتلی راج بھگت رہے ہیں اور اس نالائق اور نااہل وزیراعظم کا بوجھ اٹھا رہے ہيں لیکن اب دیواروں پر لکھ دیا گيا ہے کہ اس کٹھ پتلی کو جانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جیالے تیاری پکڑیں، 5 جنوری کو لاہور سے حکومت کے خاتمے کی کہانی شروع ہوجائے گی۔
https://urdu.geo.tv/latest/273117
No comments:
Post a Comment