Sunday, December 26, 2021

27 دسمبر ہماری قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن پاکستان کی مقبول ترین رہنما کو ہم سے چھین لیا گیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور


اسلام آباد / کراچی (26 دسمبر 2021) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کے یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ 27 دسمبر ہماری قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اس دن پاکستان کی مقبول ترین رہنما کو ہم سے چھین لیا گیا تھا۔

 فریال تالپور نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک مدبر رہنما اور بھادر خاتون تھیں، جنہوں نے ظلم و جبر کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور اپنے دکھوں کو بھلا کر پاکستان کی عوام کے حقوق اور آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کے لیئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی تاریخی جدوجہد کے ذریعے آمریتوں کو شکست دے کر جمہوریت بحال کروائی اور شہری آزادیوں کی حفاظت کی۔ 

فریال تالپور نے زور دیا کہ آج ہم میں سے ہر ایک کو یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایئہ تکمیل پر پہنچائیں گے، جو کہ قومی ترقی کو اس منزل تک پہنچانا ہے کہ جہاں ہر شہری کے پاس روٹی، کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ روزگار بھی ہو۔

 فریال تالپور نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی مضبوط قیادت میں جمہوریت اور غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کی وہ جدوجہد آج بھی جاری ہے، جس کا آغاز شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کی تھی اور یہ تحریک عوام کی مکمل خوشحالی تک جاری رہے گی۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25960/ 

No comments: