Sunday, October 24, 2021

#Pakistan #PPP - چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا پشاور شہر میں مہنگائی کے خلاف عوام کو منظم کرکے احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر جیالوں کو شاباش

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور شہر میں مہنگائی کے خلاف عوام کو منظم کرکے احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر جیالوں کو شاباش

دی ہے۔ 

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک بدترین مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گھروں کے چولہے بجھادئیے، اور ضروری اشیاء خریداروں کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں۔ 

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ملک کا متوسط طبقہ بدترین مسائل کا شکار ہے اور عمران خان کے پاس کوئی حل ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے پشاور تک پاکستان پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہے۔

No comments: