Sunday, October 10, 2021

#Pakistan #PPP - پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کو اظہار

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کو اظہار کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے پاکستان کا ایک عظیم محب وطن فرزند ہم سے بچھڑ گیا ہے،

 جس پرآج ہر پاکستانی سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے اس جوہری پروگرام کو پایئہ تکمیل پر پہنچایا، جس کی بنیاد قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔

 یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے، جن کے کہنے پر ڈاکٹر اے کیو خان پاکستان کے جوہری پروگرام سے منسلک ہوگئے تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم ڈاکٹر اے کیو خان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، مرحوم کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

 انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔


https://www.ppp.org.pk/pr/25583/a

No comments: