Friday, October 29, 2021

پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کر سکتی ہے تو مہنگائی اور بیروزگاری پر بھی قابو پا سکتی ہے۔ سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرآصف علی زرداری

سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرآصف علی زرداری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج پر پارٹی کے جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جنگ سے تباہ حال ملک کی دوبارہ تعمیر کر سکتی ہے تو مہنگائی اور بیروزگاری پر بھی قابو پا سکتی ہے۔

 ہمارے دور میں دو خطرناک سیلاب آئے مگر نہ انسانی خوراک میں کمی ہوئی اور نہ ہی مہنگائی ہوئی۔

 میڈیا آفس اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم غریبوں کے ہیں اور غریب ہمارے ہیں اس لئے جب بھی اقتدار میں آتے ہیں غریبوں کی مشکلات کم کرتے ہیں۔ اب ملک کا ہر شہری مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار ہے۔ 

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم کسی سے انتقام لینے میں وقت ضائع نہیں کرتے۔ ہماری ترجیح ملک اور عوام کی خدمت ہوتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم پھر آئیں گے برطرف ملازمین کو بحال بھی کریں گے اور روزگار کے وسائل بھی پیدا کریں گے تاکہ نوجوانوں اور ملک کے ہر شہری کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے۔ 

آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میدان میں آچکے ہیں، فتح عوام کی ہوگی۔ پیپلزپارٹی مہنگائی بھی ختم کرے گی اور عوام میں خوشحالی بھی لائے گی۔

https://www.ppp.org.pk/pr/25711/

No comments: