کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و سابق سینیٹرروزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی کی ہدایت پر 29اکتوبر بروز جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈاکوارٹرز میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے کارکن احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں ۔
یہ بات انہوں نے بدھ کو پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں حاجی اشرف کاکڑ،ملک زیشان حسین،ملک عبدالحمید کاکڑ،در محمد ہزارہ، شاہجہاں گجر،جبار خلجی، سمیع بڑیچ، ربانی خلجی اوردیگر نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں کی مہنگائی نے 70سال کا مہنگائی کا ریکارڈ توڑا ڈالاریاست مدینہ کے دعویدار عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے جھوٹ بولنے میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا آج لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے سب سے بڑا فراڈ کیا مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی چیخیں نکل گئی ہیں حکومتی وزرا مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے پاس ملک میں بہتری لانے کا کوئی منصوبہ نہیںقرض پہ قرض لیا جا رہا ہے اور ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 29اکتوبربروز جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تما م ضلعی ہیڈکواٹرز کے پریسکلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں۔
https://www.ppp.org.pk/pr/25703/
No comments:
Post a Comment