پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی تاریخ نصراللّٰہ خان کے تذکرے کے بغیر ادھوری رہے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے نوابزاہ نصراللّٰہ خان کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ مرحوم پختہ سوچ رکھنے والے ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نوابزادہ نصراللّٰہ رواداری اور جمہوری اقدار و روایات کے امین تھے۔
No comments:
Post a Comment