Sunday, September 19, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت


 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے 25 ویں یومِ شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ایک گہنونی سازش، “ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کے لیئے، دوسرے بھٹو کو قتل کردو”، کے تحت شہید کیا گیا تھا۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ جب قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد ملک پر آمریت کو مسلط کیا گیا، تو بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے بھی عوام کے حقوق کے لیٸے آواز اٹھاٸی اور جدوجہد کے میدان میں کھڑے ہوگٸے۔ 
چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو پاکستان میں جمہوریت کے لیٸےاپنی جدوجہد اور قربانیوں کے باعث بھٹو خاندان کے دیگر افراد کی طرح ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندہ و جاوید رہیں گے۔

No comments: